Add To collaction

12-Aug-2022 آزادی

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

آزادی کی بات کرتے ہیں
سمیہ عامر خان 

چلو آزادی کی بات کرتے ہیں
کیا کہا ؟ آزادی کی بات !!!
یعنی افریقی،امریکی غلامانہ نظام کی بات 
نہیں ۔۔۔!! آزادی کی بات 
جمہوریت سے آمریت کے سفر کی بات کرتے ہے 
حاکم سے محکوم کی آزادی کی بات کرتے ہیں
چلو آج آزادی کی بات کرتے ہیں 
وہ آزادی جو اب صرف ایک لفظ رہ گئی ہے 
جو آمرانہ تہذیب بن گئ ہے
چلو آزاد ملک کی بات کرتے ہیں 
ایسا آزاد ملک 
جہاں جمہوریت پر آمرانہ تشدد ہے
جہاں حاکم محکوم پر تشدد کرتے ہیں
 جہاں آج بھی ہم ختم شدہ غلامانہ نظام کا شکار ہیں
جہاں ڈکٹیٹر شپ کی سیاست ہے
 جہاں انسانیت ذلت آمیز ہے
جہاں خواتین کی عصمت دری عام ہے 
جہاں بچوں کو غلام بنایا جاتا ہے
جہاں ہر سو وحشت کا ڈیرہ ہے
جہاں دہشت گرد آزاد ہے
اور احتجاجی(Activists) قیدی ہے
جہاں آزادی گرہ باندھ رہی ہے
جہاں بادشاہ غیر مہذب ہے
اور طلباء دہشت گرد کہلاۓ
جہاں زندگی کا آغاز پتھروں سے ہوا
اور دہشت گردی کے لیبل کے ساتھ خاتمہ ہو
جہاں سبز رنگ زعفران میں بدلتا ہو
جہاں جنت سے خون بہتا ہو
جہاں کتاب میں خون کے دھبے ہو
جہاں پروفیسرز کو گرفتار کیا جاتا ہو
جہاں شاہین رہتے ہو
جہاں پیدا ہوا بچہ شہید ہو
جہاں انسانیت سسکتی ہو 
جہاں عصمتیں لٹتی ہوں 
جہاں صحافی کامیڈی کرتے ہوں اور کامیڈین صحافت کرتے ہوں
ایسے جہاں کی بات کرتے ہیں 
 جہاں انسانی حقوق پامال ہیں 
جہاں مذہبی ذاتی تعصب ہو
جہاں ہر سانس زہریلی ہو
جہاں حقیقت صرف کاغذوں پر ہے
جہاں آزادی‌ حاصل کرنا آسان‌ نہیں
سسکتے بلکتے خون سے لہولہان جہان کی بات کرتے ہیں 
ایسے جہاں میں رہنا ایک اور ہی فن ہے
چلو آزادی کی بات کرتے ہیں 
حاکم سے محکوم کی آزادی کی بات کرتے ہیں

   12
6 Comments

Anuradha

13-Aug-2022 06:28 AM

Wow.. Beautiful lines 💓

Reply

Chudhary

12-Aug-2022 10:55 PM

Osm

Reply

fiza Tanvi

12-Aug-2022 10:29 PM

Behud khoobsurat

Reply